ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خلع کےعوض شوہرصرف وہی حق مہرواپس لےسکتا ہے جو اس نےخود ادا کیا ہو۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے حق مہر سے متعلق فیصلہ سنادیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حق مہرمیں دیا سونا شوہر نےخود نہیں خریدا توواپسی کامطالبہ نہیں کرسکتا،11تولے سونا خریدنے کی رقم بیوی کے والد نے فراہم کی،شوہر11تولےسونا خریدنے کیلئے اپنی رقم اداکرنا ثابت نہ کرسکا۔
محض نکاح نامےمیں حق مہردرج ہونےسےشوہرسونا واپس نہیں لے سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے11تولے سونا یا اس کی قیمت شوہرکوواپس کرنے کا حکم ختم کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ والدآمدن کم ظاہرکرکےنابالغ بچےکےنان نفقہ سےبری الذمہ نہیں ہوسکتا،شوہر نے مالی حیثیت سےمتعلق متضاد مؤقف اختیار کیا،بیوی کا گھر اپنے والد کے نام منتقل کرنا قانونی اقدام تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کی درخواست جزوی طور پرمنظور کرلی،فیصلے کےدیگرحصےبرقراررکھے گئے ہیں، شوہرکی دیگر درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔