ہومبریکنگ نیوزجوڈیشل کمیشن: جسٹس اقبال حمید کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری

جوڈیشل کمیشن: جسٹس اقبال حمید کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان کو بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔