ہومتازہ ترینایف آئی اے کرنسی بینکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، یو کے یونیورسٹی فیس کی آڑ میں ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، محمد مبشر گرفتار

ایف آئی اے کرنسی بینکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، یو کے یونیورسٹی فیس کی آڑ میں ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، محمد مبشر گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے کرنسی بینکنگ سرکل اسلام آباد نے انکوائری نمبر 75/2024 کی تکمیل پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2025 زیر دفعہ 406 پی پی سی بمع 5 اور 23 فیرا 1947 ترمیم شدہ 2020 کے تحت درج کرتے ہوئے ملزم محمد مبشر ولد محمد شبیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان 1۔ حمزہ فیصل 2۔ عابد حسین بٹ 3۔ عزیر قریشی اور 4۔ محمد مبشر نے آپس میں مل کر شکایت کنندہ اسد علی ولد منظور حسین، ساکن بحریہ ٹان راولپنڈی سے چھپن لاکھ بیس ہزار روپے وصول کیے۔ یہ رقم شکایت کنندہ کے بیٹے شبیہ الحسن کی لنکاسٹر یونیورسٹی، برطانیہ کی فیس بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کے بہانے وصول کی گئی، تاہم ملزمان نے یہ رقم غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کی۔ لنکاسٹر یونیورسٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رقم جمع کروانے والے شخص کے بارے میں استفسار پر کوئی معلومات نہ ملنے پر اپریل 2024 میں رقم نامعلوم ذریعے کو واپس کر دی گئی۔مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر حسن انجام دیں گے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ ہنڈی حوالہ نیٹ ورک اور غیر قانونی مالیاتی لین دین میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔