ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

بشکیک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دوستی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔