ہومدنیارمضان المبارک کے دوران بغیر اجازت عمرے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

رمضان المبارک کے دوران بغیر اجازت عمرے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

ریاض، سعودی وزار داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اجازت نامہ لیے بغیر عمرے پر جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام، مطاف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی سمیت تمام مقامات پر کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حد سے زیادہ رش کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائی گئی پابندیوں کو موثر بنانے کیلئے طے کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے دوران اجازت نامہ حاصل کئے بغیر عمرہ کرنے کیلئے جائے گا تو اس پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا ۔مسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے کورونا وبا کے خاتمے کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیرملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کیلئے مسجد الحرام جانے کے آرزو مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کرلیں۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔