لاہور، کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان 81برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کا شمار پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں کیا جاتا تھا۔تفصیلات کے مطابق استاد مبارک علی خان مرحوم کچھ دنوں سے علیل تھے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال حرکت قبل بند ہوجانے کے باعث ہوا۔استاد مبارک علی خان 1933میں جالندھر کے ایک گاوں میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق موسیقی کے روایتی گھرانے سے نہ تھا، مگر اپنے خاندان میں جاری موسیقی کی روایت کو ایک گھرانے کی سطح پر ضرور لے آئے تھے۔آپ کا شمار پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں ہوتا تھا،مرحوم نے 1990میں آل پاکستان موسیقی کانفرنس سے کلاسیکل گائیکی کے ذریعے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا۔2007میں ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، اسی سال انہیں ہری بلبھ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
