اسلام آباد،پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا دی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید105اموات اور5ہزار312نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار229تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ10ہزار829 ہوگئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد69ہزار811ہے اور6لاکھ 25ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار521، خیبر پختونخوا 2 ہزار553، اسلام اباد 597، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور ا?زاد کشمیر میں 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد64ہزار173، خیبرپختونخوا96ہزار128، پنجاب 2 لاکھ 43 ہزار295، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار970، بلوچستان2ہزار97، آزاد کشمیر 14 ہزار069اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار97افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کوروناوائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاوالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا دی ،مزید105اموات ،5ہزار312نئے کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
