Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ،برطانوی وزیراعظم کو خط

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ،برطانوی وزیراعظم کو خط

لندن،پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ، برطانیہ کے 45سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جونسن کو خط لکھ ڈالا۔ ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ کے مطابق برطانوی حکومتی فیصلے سے پاکستانی نژاد برطانوی باشندوں اور ان کے رشتے داروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد برطانیہ سے بھی کم ہے۔ برطانوی حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکالے۔ برطانیہ کے جن ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھے ان میں ناز شاہ، یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نمایاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔