Thursday, June 11, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمراد سعید کا کراچی کے حلقہ این اے 249 کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان

مراد سعید کا کراچی کے حلقہ این اے 249 کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان

کراچی،وفاقی وزیر مراد سعید نے وفاقی وزرا کی مہم میں شمولیت سے متعلق الیکشن کمیشن کے انتباہ کے حوالے سے کہا ہے کہ میرے کراچی پہنچنے سے پہلے بیان جاری کر دینا سمجھ سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 249 کی ضمنی انتخابی مہم کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے انتباہ پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیئے۔ الیکشن کمیشن اپوزیشن ارکان کو کھلی چھوٹ دے کر ہمارے ہاتھ پاں باندھ رہا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اسمبلی میں ہوں تو اپوزیشن ارکان ایوان سے بھاگتے ہیں، اب کراچی آنے سے بھی خوفزدہ ہیں، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ دے، ساتھ ہی مراد سعید نے جمعہ سے کراچی میں انتخابی مہم میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔مراد سعید کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی شیڈول ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔