Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاامیت شاہ کا اروناچل پردیش کا دورہ، چین بھارت پر آگ بگولہ

امیت شاہ کا اروناچل پردیش کا دورہ، چین بھارت پر آگ بگولہ

چین بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ریاست اروناچل پردیش کے دورہ کرنے اور وہاں ترقیاتی سکیم شروع کرنے پر آگ بگولہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے ہمالیہ کے دامن میں واقع سرحدی ریاست اروناچل پردیش کا دورہ کیا اور وہاں 48 ارب روپے (585 ملین ڈالر) کی لاگت سے ایک ترقیاتی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اروناچل پردیش کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اس پروگرام میں چار ریاستوں کے قریبا 3000 دیہات اور چین کی سرحد پر وفاق کے زیرانتظام ایک علاقے کا احاطہ کیا جائے گا اور اس کا مقصد سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کو روکنے میں مدد دینا ہے، علاقے میں تعینات ہندوستانی فوجی اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی اس کی سرحدوں پر میلی نظر نہ رکھے یا بھارتی سرزمین پر قبضہ نہ کرے۔

امیت شاہ نے چین کا نام لیے بغیرہندی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دن لد چکے جب کوئی بھی ہماری سرزمین پر قبضہ کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر موجود فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کی وجہ سے اندرونی علاقوں میں رہنے والے ہندوستانی سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔