Saturday, July 20, 2024
ہومدنیاٹیسلا کمپنی کے سینکڑوں ملازمین کورونا وائرس کا شکار

ٹیسلا کمپنی کے سینکڑوں ملازمین کورونا وائرس کا شکار

واشنگٹن،دنیا کے امیر ترین شخص کی کمپنی ٹیسلا کے سینکڑوں ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایلون مسک کی کمپنی میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موجود ہے۔ جس کے سینکڑوں ملازمین عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بچاو کے لیے حفاظتی انتظامات کرنے کے بعد کمپنی کو دوبارہ کھولا گیا تھا لیکن اس کے باوجود سینکڑوں ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی ٹیسلا کمپنی کے 450 سے زائد ملازمین کورونا وبا کا شکار ہوئے تھے اور اب ایک بار پھر اس کمپنی میں کورونا وبا کا تیزی سے پھیلا سامنے آیا ہے۔ ٹیسلا کمپنی میں 10 ہزار کے قریب افراد روزگار سے وابسطہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔