ہومتازہ ترینعمان میں کارگو جہاز میں آگ لگ گئی، متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ نے عملے کے 22افراد کو بچالیا

عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگ گئی، متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ نے عملے کے 22افراد کو بچالیا

مسقط (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ نے سمندرِ عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد عملے کے 22 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔اماراتی نیشنل گارڈ کے مطابق جہاز میں سوار تمام افراد عرب ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ واقعے کی اطلاع جہاز کے عملے نے کوسٹ گارڈ کو دی، جس کے بعد امدادی کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔

بیان کے مطابق امدادی ٹیموں نے متاثرہ جہاز کا سراغ لگایا اور وہاں پہنچ کر عملے کے تمام 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو کیے گئے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔نیشنل گارڈ نے کہا کہ اس کارروائی سے سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اس کے اہلکاروں کی تیاری اور صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔تاہم حکام نے تاحال جہاز کا نام، آگ لگنے کی وجہ اور واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے بقول آج دن بھر میں تین آئل ٹینکرز غیرقانونی طور پر آبنانے ہرمز عبور کرنے کی کوشش میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور ان میں آگ لگ گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔