ہومبریکنگ نیوزچین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

بیجنگ (آئی پی ایس )چین کی 132 ارب ڈالر کی کلین ٹیکنالوجی سرمایہ کاری نے عالمی ماحولیاتی منظرنامہ بدل دیا، چین ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی مالی معاونت میں امیر ممالک کے برابر پہنچ گیا ہے۔چین نے گزشتہ سال ترقی پذیر ممالک کو 132 ارب ڈالر مالیت کی ماحول دوست ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری فراہم کرکے عالمی توانائی کی منتقلی میں غیر معمولی کردار ادا کیا،

جس کی مالیت امیر ممالک کی جانب سے 2024 میں فراہم کردہ 137 ارب ڈالر کی موسمیاتی مالی معاونت کے تقریبا برابر ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے تجزیے کے مطابق چین کی بھاری سرکاری سبسڈیز سے پروان چڑھنے والی گرین مینوفیکچرنگ صنعت نے شمسی پینلز، بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں اور ونڈ ٹربائنز کی عالمی منڈی میں غیر معمولی برتری حاصل کرلی ہے، جس کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں نمایاں کمی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

چین کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی جانے والی کلین ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کا حجم عالمی موسمیاتی مالی معاونت کے روایتی نظام کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔