Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستاننیشنل سیکیورٹی پر ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت، اہدف بہت وسیع ہیں،وزیراعظم

نیشنل سیکیورٹی پر ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت، اہدف بہت وسیع ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی پر ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، اہدف بہت وسیع ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیوں سے ملک کو محفوظ بنایا۔سیکیورٹی ڈائیلاگ سیشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر بحث کی ضرورت ہے، نیشنل سیکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں، ہم اب تک قومی سلامتی کو صرف سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنے کی نظر سے دیکھتے ہیں، موسمی تبدیلی پر 6 سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا، ہم نے 10 بلین ٹری سونامی کا آغاز کیا، فخر ہے کہ بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہاکہ فوڈ سیکیورٹی ملک کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے، فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجرز کا کبھی کسی نے نہیں سوچا، پہلی مرتبہ ہم 4 ملین ٹن گندم ایکسپورٹ کی، تمام ماہرین کی غذائی پیدوار سے متعلق پیش گوئیاں غلط نکلیں، غذائی تحفظ بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس کا پوری دنیا کو سامنا ہے، غربت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، ہماری سب سے زیادہ توجہ غریب کو اوپر لانے پر ہے، غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کا کردار مثالی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، علاقائی امن کے بغیر اپنی جغرافیائی اہمیت کا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا، علاقائی امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔