Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستانمولانافضل الرحمان کا نوازشریف سے رابطہ، آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

مولانافضل الرحمان کا نوازشریف سے رابطہ، آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف سے رابطہ کیا،جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں گزشتہ روز ہونے والے سربراہی اجلاس سے متعلق گفتگوہوئی۔مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ آصف زرداری کی گفتگوسے سخت دکھ اورتکلیف پہنچی،ہم تو90کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے ، ایسے میں پھرسے الزام تراشی کیوں ؟۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے بھی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھے بھی آصف زرداری کے غیرجمہوری رویے سے بہت دکھ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔