ہومپاکستانایتھوپین سفیر کی وزیر مملکت رومینہ خورشید عالم سے ملاقات،باہمی تعاون کے امور پر گفتگو

ایتھوپین سفیر کی وزیر مملکت رومینہ خورشید عالم سے ملاقات،باہمی تعاون کے امور پر گفتگو

اسلام آباد-پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے کہاہے کہ ایتھوپیا موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان نے ماضی قریب میں سیلاب کی صورت میں ملک کو بہت زیادہ معاشی اور انسانی نقصان پہنچایا۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی و وزیر مملکت رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مسائل سے متعلق معاہدوں پر دستخط کرکے اہم قدامات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔ایتھوپین سفیر نے مزید کہا کہ گرین لیگیسی انیشیٹو کے تحت ایتھوپیا نے آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے گزشتہ چار سالوں میں تقریبا 25 بلین پودے لگائے ہیں جن میں سے 500 ملین ایوکاڈو، آم اور پپیتا ہیں۔ جمال بیکر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک افسانہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اور پاکستان کو اپنے موسمیاتی مسائل کو حل کرتے ہوئے ایک لچکدار معیشت بنانے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں میں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان میں امدادی اشیا تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کا درد بانٹنا میرے لیے بہت اہم ہے۔ایتھوپین سفیر نے قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر رومینہ خورشید سے درخواست کی کہ پاکستان کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ایتھوپیا کے طلبا کے لیے وظائف کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔اس مقصد کیلئے رومینہ خورشید نے ایتھوپیا کے سفیر کو پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ایتھوپیا کے طلبا کے لیے اسکالرشپ کے حصول اور مشترکہ ماحولیاتی اقدامات میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ رومینہ خورشید نے ایتھوپیا میں پاکستانی تاجروں کے لیے کاروباری مواقع کے بارے میں بتایا اور انہیں اگلے سال کے آغاز تک ایتھوپیا جانے والے پاکستانی تجارتی وفد کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ وہ افریقی خطے اور پاکستان کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد کریں گی۔ دونوں حکام نے دونوں برادر ممالک کے باہمی اور اجتماعی مفادات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔