Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانتحریک انصاف ، ن لیگ ایک پیج پر آ گئے ۔۔۔۔ سب نیوز لایا بڑی خبر

تحریک انصاف ، ن لیگ ایک پیج پر آ گئے ۔۔۔۔ سب نیوز لایا بڑی خبر

اسلام آباد( ایڈیٹر انوسٹی گیشن) پاکستان مسلم لیگ ن او ر تحریک انصاف اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک پیج پر آ گئے،دونوں جماعتوں کی مقامی قیادت نے شہر اقتدار میں فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کی حمات کی ہے،تحریک انصاف کے ریجنل صدر علی نواز اعوان کہتے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت میں فوری بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیے علی نواز اعوان کا کہنا تھا امید ہے الیکشن کمیشن رواں ہفتے نئی انتخابی فہرستیں جاری کر دے گا جس کے بعد انتخابی شیڈول بھی جاری کرنا چاہیے اس ضمن میں مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر اور سابق یوسی چئیرمین ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھی فوری بلدیاتی انتخابات کی حامی ہے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نئی انتخابی فہرستوں کے بعد الیکشن شیڈول جاری کیا جائے ،، باوثوق ذرائع کے مطابق ن لیگ اور تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما آپسی رابطے میں ہیں اگر الیکشن کمیشن نے رواں ہفتے انتخابی فہرست جاری نا کی اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری نا کیا تو پھر مشترکہ طور پر ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا جا سکتا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔