Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات، وزیراعلی کے پی نے کا اجلاس طلب کر لیا

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات، وزیراعلی کے پی نے کا اجلاس طلب کر لیا

پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کی اطلاعات کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے کل شام 7 بجے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اندرونی اختلافات کی اطلاعات کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی اور صوبائی وزرا ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے کر کے انہیں منانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔دوسری جانب ناراض ارکان نے بھی باہمی مشاورت کے لیے کل سہ پہر 4 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل ناراض ارکان کے گروپ کا سامنے آنا وزیراعلی کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے جبکہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی آزاد حیثیت بھی ناراض ارکان کو اہم کردار دے سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔