Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان اور وادی بیکا کے سات دیہاتوں کو خالی کرنے کا حکم

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان اور وادی بیکا کے سات دیہاتوں کو خالی کرنے کا حکم

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان اور وادی بیکا کے سات دیہاتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی طرف سے دونوں فریقوں کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی کی ’خلاف ورزی‘ کا جواب دے گی۔

عرب میڈیا کے لیے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایکس پلیٹ فارم کے ذریعے جنوبی لبنان اور وادی بیکا کے سات دیہاتوں: مفدون، شوکین، زیبدین، جدیدیت انصار، زرریح، مزرات کوثریہ الروز اور مشغرا سے انخلا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نےہفتہ کے روز اعلان کیا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف کئی پروجیکٹائل فائر کیے گئے، جن میں سے ایک کریات شمونہ میں گرا۔

فوج نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا: ’لبنان سے اسرائیلی سرزمین کی طرف داغے گئے متعدد پروجیکٹائل کا پتہ چلا۔ ان میں سے زیادہ تر کو روک لیا گیا اور ایک پراجیکٹائل کریات شمونہ کے علاقے میں گرنے کی اطلاع ہے۔ اس کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔‘

ادھر حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعے کے روز شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجیوں، سکیورٹی چوکیوں اور فوجی کیمپوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔