Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

نیویارک(سب نیوز) نیویارک میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات، جموں و کشمیر تنازع، افغانستان اور فلسطین سمیت متعدد اہم امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور یو این ایجنڈے کے لیے پاکستان کی فعال شمولیت اور خدمات کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔