الجزائر(سب نیوز)الجزائر کے مختلف علاقوں میں تباہ کن جنگلات کی آگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر الجزائر میں پاکستان کے سفارتخانے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی سفارتخانے نے المناک سانحے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ، حکومت اور الجزائر کے عوام سے دلی اور گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سفارتخانے نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمدردیاں اور دعائیں سانحے سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں۔
پاکستان کا الجزائر میں جنگلات کی آگ سے جانی نقصان پر اظہارِ تعزیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
