اسلام آباد(سب نیوز)او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، ایچ ای پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری نے ایچ ای مسٹر اسماعیل ولد شیخ احمد کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری نے نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر اسماعیل ولد شیخ احمد کی قیادت میں او آئی سی مزید مضبوط اور فعال ہو گی اور امت مسلمہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔کوآرڈینیٹر جنرل نے او آئی سی کی قیادت کی رہنمائی میں سائنس، ٹیکنالوجی، جدت اور اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے او آئی سی-کامسٹیک کے عزم کا اعادہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری نے کہا کہ او آئی سی-کامسٹیک او آئی سی خطے میں سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے اپنے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نومنتخب سیکریٹری جنرل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
او آئی سی کامسٹیک کی اسماعیل ولد شیخ احمد کو او آئی سی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
