ہومپاکستانپٹرول پمپ مالکان کا حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کل رات 12بجے سے ملک بھر میں پٹرول پمپ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کر اعلان

پٹرول پمپ مالکان کا حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کل رات 12بجے سے ملک بھر میں پٹرول پمپ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کر اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)آل پاکستان پیٹرول پمپس مالکان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پیٹرول پمپس مالکان کے رہنماوں نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر طے ہونی چاہیں، روزانہ قیمتوں کا تعین درست طریقہ کار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر قیمتوں میں تبدیلی سے پیٹرول پمپ ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پمپس بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنا منافع مارجن بڑھوانے کے لیے ملک بھر میں 22 جولائی سے پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے حکومت سے پیڑولیم مارجن 6 فیصد سے بڑھا کر 11 فیصد کرنے اور اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین عبداسمیع خان کا کہنا تھا کہ اسمگل شدہ ایرانی پیڑول و ڈیزل کی ترسیل کی وجہ سے ڈیلرز کی سیل 30 فیصد تک گر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور دیگر یوٹیلیٹیز کی وجہ سے مالی اخراجات بڑھ گئے ہیں اور آمدنی ختم ہوگئی ہے لیکن حکومت ڈیلرز کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چودھری عرفان الہی، صدر لاہور چودھری نعمان مجید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کا پرافٹ مارجن حکومتی وعدے کے مطابق بڑھایا جائے۔چودھری عرفان الہی نے کہا کہ اسمگل شدہ ڈیزل اور پیڑول سے پمپ مالکان متاثر ہو رہے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہفتہ 22 جولائی کو لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں 12 ہزار پیٹرول پمپس ہیں جن میں سے 10 ہزار پمپس ان کی ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔