راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور دوطرفہ سلامتی کی صورتحال، موثر سرحدی انتظام اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرنے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی، استحکام اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی رابطوں اور باہمی تعاون کے موثر نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی انتظام پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
