اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)میں بڑی تقرری و تبادلے ، کیپٹن(ر)اویس اور عثمان اشرف کی بطور ڈی جیز تعیناتی۔
سب نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیر ٹری کے آفیسر عثمان اشرف کو تین ماہ کے لیے سی ڈی اے میں بطور ڈی جی لینڈ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جبکہ کیپٹن (ر)اویس کو ڈی جی ایڈمن سی ڈی اے کا چارج سونپے جانے کا امکان جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ایک سے دو روز میں جاری ہو سکتا ہے ۔

