Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آباداورسیزکانفرنس کے شرکا کا آج ایکسپریس چوک سے کار ریلی کے انعقاد کا فیصلہ

اورسیزکانفرنس کے شرکا کا آج ایکسپریس چوک سے کار ریلی کے انعقاد کا فیصلہ

پی ٹی آئی اورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز کی تین روزہ کانفرنس کا پہلا روز مکمل،کانفرنس کے مندوبین کا پہلے روز کے اختتام پر بڑی کار ریلی کے انعقاد کا فیصلہ ،کار ریلی اب سے کچھ ہی دیر میں اسلام آباد میں نکالی جائے گی
سمندر پار پاکستانی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے کارریلی کا آغاز کریں گے ، سمندر پار پاکستانیوں کی کار ریلی وفاقی دارالحکومت کی مختلف کلیدی شاہراہوں سے ہوتی ہوئے ایکسپریس چوک پر اختتام پذیر ہوگی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین و کابینہ اراکین کار ریلی کی قیادت کریں گے ،کار ریلی کے شرکاء سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے حق سمیت غیرمعمولی خدمات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کریں گے
کار ریلی کے ذریعے سمندر پار پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھرپور یکجہتی کا بھی اظہار کریں گے ،سمندر پار پاکستانیوں کی اس ریلی کی براہِ راست نشریات کیلئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو خصوصی دعوت دے دی گی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔