Thursday, March 5, 2026
ہومپاکستانانڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) روشن پی روسلانی، وزیرِ سرمایہ کاری و ہیلیرائزیشن/سربراہ بی کے پی ایم اور اناگاتا نوسانتارا پاور انویسٹمنٹ مینجمنٹ بورڈ (دانانتارا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
وزارتی سطح کے اس باہمی دورے کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ دورہ دسمبر 2025 میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد عمل میں آ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔