لندن ، برطانوی شہزادہ ولیم اور ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی فلم اسپینسر کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں ان کی ازدواجی زندگی کے آخری ایام کو دکھایا گیا ہے۔اسپینسر کے ٹریلر کو فرانس میں آئندہ ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی شروع ہونے والے وینس فلم فیسٹیول سے چند دن قبل ہی جاری کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وینس فلم فیسٹیول میں مذکورہ فلم کا ورلڈ پریمیئر منعقد کیا جائے گا جب کہ اسے رواں برس نومبر میں سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں صرف لیڈی ڈیانا کی ازدواجی زندگی کو ختم کرنے کے مسئلے کو دکھایا جائے گا۔فلم کی ٹیم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ اسپینسر کی کہانی لیڈی ڈیانا کی شادی اور طلاق کے معاملے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں انہیں والدہ کے روپ میں دکھائے جانے سمیت ان کی زندگی کے ابتدائی چند سال بھی دکھائے جائیں گے۔فلم میں کرسٹین اسٹیورٹ نے لیڈی ڈیانا کا روپ دھارا ہے جب کہ جیک فاردنگ (Jack Farthing) ان کے شوہر شہزادہ چارلس کے روپ میں دکھائی دیں گے۔فلم میں لیڈی ڈیانا کے والد جان اسپینسر کے کردار سمیت شہزادہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کا کردار بھی شامل ہوگا۔علاوہ ازیں فلم میں برطانوی شاہی خاندان کے دیگر چند کردار بھی شامل ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ملکہ برطانیہ کا کردار بھی اس میں دکھایا جائے گا یا نہیں؟فلم کی کہانی اسٹیون نائٹ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات پابلو لارین نے دی ہیں اور وہی اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کو یکم ستمبر سے فرانس میں شروع ہونے والے وینس فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے بعد رواں برس نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ لیڈی ڈیانا کی شہزادہ چارلس سے 1996 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے ایک سال بعد 1997 میں وہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
