لاہور:سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے خلاف 15 رکنی سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، کوشل مینڈس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل مہمان ٹیم 4 نومبر سے تین روز ٹور میچ اسلام آباد میں کھیلے گی۔
سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
