ہومتازہ ترینمقامی سطح پر موبائل فونز کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے، عبدالرزاق داود

مقامی سطح پر موبائل فونز کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے، عبدالرزاق داود

اسلام آباد،وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ ملک میں مقامی طورپرتیارکردہ موبائل فونز کی تعداد درآمد شدہ موبائل فونز کی تعداد سے بڑھ گئی ہے۔جمعہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرانہوں نے بتایا کہ مقامی طورپرموبائل فونزتیارکرنے والے کمپنیوں کے ایک اجلاس میں یہ حوصلہ افزا بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں مقامی طورپرتیارکردہ موبائل فونز کی تعداد درآمد شدہ موبائل فونز کی تعداد سے بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوری سے جولائی 2021 تک کی مدت میں 12.27 ملین موبائل فونز مقامی طورپرتیارکئے گئے جبکہ اس مدت میں 8.29 ملین موبائل فونز درآمد کئے گئے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ اس اجلاس میں انہیں بتایا گیاکہ چھوٹی مقدارمیں مقامی طورپرتیارکردہ موبائل فونز کی برآمدات بھی شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پیش رفت سے اس بات عکاسی ہورہی ہے کہ ہماری موبائل فونز مینوفیکچرنگ پالیسی درست سمت میں گامزن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔