انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کو توثیق کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک تقریب سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کو مؤثر اور مستقل ادارہ جاتی نظام میں ڈھالنے پر کام جاری ہے، جبکہ معاہدے کی داخلی منظوری کے لیے اسے آئندہ دنوں میں ترک پارلیمان میں پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، مشکل گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کی کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں، پورے خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، علاقائی قیادت میں امن کے دفاع اور قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
ترک صدر کا مکہ دفاعی معاہدہ پارلیمان میں پیش کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
