ہومبریکنگ نیوزاسلام آبادہائیکوٹ میں ممبر اسٹیٹ کے خلاف توہین عدالت کیس: ممبر اسٹیٹ کا جواب جمع،سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی

اسلام آبادہائیکوٹ میں ممبر اسٹیٹ کے خلاف توہین عدالت کیس: ممبر اسٹیٹ کا جواب جمع،سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالت میں ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران ممبر اسٹیٹ کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

ممبر اسٹیٹ نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے نہ تو اپنے وکیل کے ذریعے اور نہ ہی ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کے ذریعے بیماری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ مخالف فریق کے وکیل نے غلط بیانی کی۔

ممبر اسٹیٹ کے مطابق وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں پیش تھے اور جب وہاں کیس کی سماعت مکمل ہوئی تو چیف جسٹس کی عدالت برخاست ہو چکی تھی۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریاض خان نے اپنے حلف نامے میں بیان دیا کہ انہوں نے ممبر اسٹیٹ کی بیماری کی وجہ سے التوا کی کوئی درخواست عدالت میں جمع نہیں کروائی۔

عدالت نے ممبر اسٹیٹ کی وضاحت قبول نہیں کی اور کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔