ہومپاکستانموجودہ دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ ہوا ،سراج الحق

موجودہ دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ ہوا ،سراج الحق

ملتان،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی 3 سالہ کارگردگی میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گیا۔ ادویات میں 500 فیصد تک اضافہ ہوا، اچھی کارگردگی صرف وزیر اعظم کو نظر آتی ہے 22 کروڑ عوام کو نہیں۔ملتان میں جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کی 3 سالہ کارگردگی تقاریر کے علاوہ کچھ نہیں۔ وزیر علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارگردگی کو بھی اچھا کہا جا رہا ہے جس صرف عمران خان کو نظر آتی ہے 22 کروڑ عوام کو نظر نہیں آتی، حکومت نے 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا مگر مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کا کیس خراب کرکے کشمیر انڈیا کے حوالے کر دیا اور ایف اے ٹی ایے کے قوانین کی ہتھکڑیاں عوام کے ہاتھوں میں ڈالیں۔ پی ڈی ایم اور حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ملک میں کرپشن فری جماعت صرف جماعت اسلامی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو اور اسلامی ریاست قائم ہو حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔