ممبئی :بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارت میں امن کی صورتحال سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریمارکس ایک اسکرپٹڈ گفتگو کا حصہ تھے اور مزاحیہ انداز میں کہا گیا تھا۔
سنجے دت نے بھارت میں امن کی صورتحال سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریمارکس ایک اسکرپٹڈ گفتگو کا حصہ تھے اور مزاحیہ انداز میں کہا گیا تھا۔
سنجے دت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کی دل آزاری یا بے عزتی کرنا نہیں تھا۔
اداکار نے کہا کہ گفتگو کا انداز ان کی فلم منا بھائی کے مزاح اور طنز جیسا تھا، جس میں گاندھی گیری کے ذریعے محبت، اپنائیت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دیا گیا۔
سنجے دت کے یہ ریمارکس ایک شو میں سامنے آئے تھے، جہاں انہوں نے بھارت کے لوگوں کو گرمجوش اور مہمان نواز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب ملک میں پہلے جیسا امن محسوس نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہوں نے وضاحت جاری کی۔
بھارت میں پہلے جیسا امن محسوس نہیں ہوتا، حالیہ بیان پر سنجے دت کا مؤقف سامنے آگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
