Sunday, June 15, 2025
spot_img
ہومکامرس⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ "وسطی ایشیا سے محبت" 2025 - چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا آستانہ میں آغاز

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا آستانہ میں آغاز

بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 ، چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش اور نشریاتی سرگرمی کا آستانہ میں آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کا ثقافتی رشتہ” اور “دی روڈ ٹو چائنیز ماڈرنائزیشن” اور دیگر 12 اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کو قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں نشر کیا جا رہا ہے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اور وسطی ایشیائی ممالک کے میڈیا کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی پروگراموں کی نمائش و نشریات چین وسطی ایشیا سمٹ 2023 کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور چین اور وسطی ایشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے کے لئے ایک مثبت اقدام ہے، تاکہ وسطی ایشیائی ناظرین چین کے عوام کی گرمجوشی اور دوستی کو محسوس کرسکیں۔

اطلاع کے مطابق “دی روڈ ٹو چائنیز ماڈرنائزیشن”، ” پہاڑوں اور دریاؤں کی دوستی”، “چینی باغات”، “چیریشڈ لینڈ” اور دیگر اعلی معیار کے فلمی اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات کا آغاز وسطی ایشیائی ممالک کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز جیسے قازقستان کے اتامیکن ٹی وی، کرغستان نیشنل ٹیلی ویژن، تاجکستان کے شینامو ٹی وی وغیرہ پر ہو چکا ہے اور یہ نشریاتی سرگرمیاں اس سال ستمبر کے آخر تک جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔