ہومکالم وبلاگزبلاگزسازشی کرداربے نقاب

سازشی کرداربے نقاب

تحریر: سید لعل حسین بُخاری

‎@lalbukhari

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری اورمشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے ایک ہنگامہ خیز پریس کانفرنس میں آج واضح طور پر ان قوتوں کو ایکسپوز کیا ہے جوپاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف رہتی ہیں۔ اس پروپیگنڈے میں مرکزی کردار پی ٹی ایم کا نظر آیا،جسے بیرون ملک سے بھارت،افغانستان اور اسرائیل کا خصوصی تعاون حاصل ہوتا ہے۔

جبکہ اندرون ملک سے ن لیگ،اور فضل الرحمن گروپ وغیرہ حصہ ڈالتے نظر آتے ہیں۔ ان دونوں حکومتی ترجمانوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح فیک ٹرینڈز چلا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی جاتی ہے۔

چند روز قبل پاکستان پر پابندیوں والا ٹرینڈ بھی اسی گھٹیا مہم کا حصہ تھا۔ خفیہ اداروں نے اس بات کا سراغ لگالیا ہے کہ اس ٹرینڈمیں 65 فیصد ٹویٹس  فیک بوٹ اکاؤنٹس سے کئے گئے۔ جس سے ایسے جعلی ٹرینڈز کے غبارے سے ویسے ہی ہوا نکل جاتی ہے۔

جعلسازی سے چلائی گئی مہم قابل اعتماد کیسے ہوسکتی ہے ؟ اس مہم میں مجھے بھارت،افغانستان اور اسرائیل وغیرہ کی شمولیت پر تو کوئی حیرت نہیں ہوئی مگر پاکستان کے اندر سے انہیں جو حمایت ملی وہ افسوسناک ہے۔ یہ وہ کردار ہیں جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔

انہیں ریاست کے خلاف گھناؤنا کردارکرتے ہوئے یہ بھی محسوس نہیں ہوتا کہ وہ اس وطن کے خلاف سب کچھ  کررہے ہیں جہاں وہ رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں۔ انہیں تو ادھر ہی چلے جاناچاہئے جس کے اشارے پر وہ یہ سب کچھ  کررہے ہیں۔

اس سارے قصے میں حکومت کی خاموش سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کو اب مصلحت ترک کرکے سخت کارووائی کرنا ہوگی ۔

ان عناصر سے نرمی کا کیا فائدہ ہوا؟

انہیں اسمبلیوں میں پہنچاکر کیا ملا؟

انہیں ہیلی کاپٹروں میں بٹھا کر کیا ہوا؟

وہ سدھرنے کی بجائے اور شیر ہوگئے۔

اس کالم کے لکھنے سے چند لمحے قبل ایک خبر نظر سے گزری کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ایسے پروپیگنڈوں کا حصہ بننے والے افغانیوں اور دوسرے لوگوں کو فی الفور ان کے خاندانوں سمیت ملک بدر کرنے اور ہمیشہ  کے لئے ان کا داخلہ پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ یہ کئی دہائیوں سے ملنے والی سب سے بڑی اور اہم ترین خبر ہے،

بشرطیکہ اس پر عملدرآمد ہوسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔