ہومشوبزہمارے تعلقات میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم ساتھ ہیں، دعا کیجیے کہ ہم خوش رہیں،عامرخان

ہمارے تعلقات میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم ساتھ ہیں، دعا کیجیے کہ ہم خوش رہیں،عامرخان

نئی دہلی (آئی پی ایس )بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راو نے اپنی طلاق کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ وہ دونوں بہت خوش ہیں اور مل کر کام کرتے رہے گے۔عامر خان اور کرن راو کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد سے ہی یہ معاملہ سوشل میڈیا صارفین میں زیر بحث رہا ہے۔ مگر گذشتہ روز عامر خان کی جانب سے اس حوالے سے کی گئی بات چیت کے بعد سے بھارت میں دو ٹرینڈز وی سٹینڈ ود عامر خان اور بائیکاٹ عامر خان ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔لوگ کی آرا جاننے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ نے اس معاملے پر کیا ردعمل دیا ہے۔عامر خان اور کرن را وگزشتہ روز آن لائن پروگرام میں اکھٹے شریک ہوئے ۔اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارا اعلان تو ضرور سنا ہو گا۔ آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہو گا۔ آپ کو (ہمارا فیصلہ)اچھا نہیں لگا ہو گا۔ لیکن ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ ہم ایک کنبہ ہیں۔ ہمارے تعلقات میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم ساتھ ہیں۔ آپ ہمارے لیے دعا کیجیے کہ ہم خوش رہیں۔جبکہ کرن راو نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم مل کر کام کرتے رہیں گے۔اس سے قبل دونوں نے ہفتہ کے روز مشترکہ بیان جاری کر کے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ عامر خان اور کرن راو نے 15 سال قبل شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔عامر اور کرن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان 15 خوبصورت سالوں میں ایک ساتھ ہم نے زندگی بھر کے تجربات، مسرت اور خوشی کو شیئر کیا ہے اور ہمارا رشتہ اعتماد، احترام اور محبت کے طور پر پروان چڑھا ہے۔ اب ہم ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ہم اپنی زندگی شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں، بلکہ بچے کے والدین اور ایک خاندان کے طور پر شروع کرنا چاہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔