ہوماسلام آباداسلام آ باد پولیس نے بچوں کے لئے سمر سکول کیمپ کا آغاز کردیا

اسلام آ باد پولیس نے بچوں کے لئے سمر سکول کیمپ کا آغاز کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آ باد پولیس نے بچوں کے لئے سمر سکول کیمپ کا آغاز کردیا ہے ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سمر سکول کیمپ کا کیک کاٹ کر افتتاح کیا ،سمر سکول کیمپ کا مقصد ناصرف عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا بلکہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنا ہے۔ترجمان اسلام آبا دپولیس کے مطابق پیر کو پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں سمر سکول کیمپ کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سمر سکول کیمپ کا کیک کاٹا کر افتتاح کیا ،تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز دیگر پولیس افسران سمیت بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی ،سمر سکول کیمپ میں بچوں اور بچیوں کو سوئمنگ،رائیٹنگ،مارشل آرٹ،آئی ٹی کورسز،سپوکن انگلش، تیراندازی اور میوزک شو جیسے پروگرام کرائے جاتے ہیں ،بچوں کو سیلف پروٹیکشن اور چائلڈ پروٹیکشن کے کورسز کروائے جائیں گے ،ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے ،سمر سکول کیمپ میں بچوں کو لانے اور چھوڑنے کی سہولت میسر ہوگی ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے فرینڈلی پولیسنگ کے لئے سمر سکول کا آغاز کیا ہے۔سمر سکول کیمپ کا مقصد ناصرف عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔