Sunday, May 24, 2026
ہومشوبزچاہت فتح علی خان کے ’بدو بدی2‘ نے بھی دھوم مچا دی

چاہت فتح علی خان کے ’بدو بدی2‘ نے بھی دھوم مچا دی

سوشل میڈیا میں اپنی مزاحیہ گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے نیا گانے ’بدو بدی2‘ نے دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب پر 30 ملین ویوز حاصل ہوئے لیکن کاپی رائٹ کی وجہ سے یوٹیوب نے گانے کو ڈیلیٹ کردیا۔

کاپی رائٹ کے مسئلے سے بچنے کیلئے چاہت فتح علی خان نے اپنے گانے کو یوٹیوب کے بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس کے پلیٹ فارموں پر جاری کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

نئے گانے میں انہوں نے ماڈل لائبہ خان کو شامل کیا ہے جبکہ ’بدوبدی1‘ کی ماڈل نے چاہت فتح علی خان پر متعدد الزامات بھی لگائے تھے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ ’بدوبدی‘ گانے کی سیریز کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے، حاسدین ان کے چینل کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔