ہومبریکنگ نیوزآصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے: رانا ثنا

آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے: رانا ثنا

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کی ہے جبکہ بلاول بھٹو نئے صوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کی بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں آصف علی زرداری کے تابع ہیں لہذا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں کو سمجھائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔