ہومبریکنگ نیوزکیپٹن (ر) صفدر نے میاں داد ایڈووکیٹ کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

کیپٹن (ر) صفدر نے میاں داد ایڈووکیٹ کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے معروف قانون دان میاں داد ایڈووکیٹ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، جس میں عوامی سطح پر معافی مانگنے یا 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کیپٹن صفدر کے قانونی نوٹس کے مطابق انہیں میاں داد ایڈووکیٹ کی تضحیک آمیز گفتگو کا علم 14 نومبر کو ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ احسن بھون ایڈووکیٹ کی وکالت کی ڈگری سے متعلق ان کا تنازع مختلف فورمز پر زیر التوا تھا، تاہم میاں داد نے تیسرے فریق کی حیثیت سے احسن بھون کی جگہ ان کے الزامات کا جواب دیا۔

قانونی نوٹس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں داد ایڈووکیٹ نے 3 مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز کے ذریعے ان کے بارے میں ہتک آمیز گفتگو سے ان کی تضحیک کی۔کیپٹن صفدر کے مطابق میاں داد نے اپنی ویڈیوز میں انہیں زنا بالرضا کا ملزم قرار دے کر تضحیک کا نشانہ بنایا، جبکہ گھر داماد نما نوکر کہہ کر بھی ان کی ہتک کی۔

قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ میاں دائود ایڈووکیٹ نے کیپٹن صفدر کی شادی کی ساکھ پر سوالات اٹھا کر ان کی تضحیک کی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے میاں دائود ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان الزامات اور گفتگو پر عوامی سطح پر معافی مانگیں یا بصورت دیگر 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔