ہومبریکنگ نیوزایس سی او تہذیبی مکالمے کے موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایس سی او تہذیبی مکالمے کے موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نئی دہلی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں پہلے شنگھائی تعاون تنظیم تہذیبی مکالمے کے فورم کے موقع پر ایرانی ادارہ برائے ثقافت و تعلقات کے صدر ڈاکٹر محمد مہدی ایمان پور سے ملاقات کی۔ڈاکٹر مصدق ملک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تاریخی و تہذیبی روابط کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ اور گہری ثقافتی روایات کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو ہر شعبے میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔