لاہور:سر تال میوزک اکیڈمی ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے جہاں بچوں کی قوالی اور موسیقی کی ویڈیوز نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ نارویجن آرٹسٹ ولیم گیمبورگ کی اکیڈمی میں موجودگی اور بچوں کے ساتھ موسیقی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
حال ہی میں علی ڈار نے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ سر تال میوزک اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے باصلاحیت بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور ان کی موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔
علی ڈار نے سوشل میڈیا پر دورے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابراہیم نے سر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کے ساتھ نہایت خوبصورت اور خوشگوار وقت گزارا۔ ان کے بقول یہ ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو ہے لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اکیڈمی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جنہیں ابھی دنیا کے سامنے آنا باقی ہے۔علی ڈار نے اپنے پیغام میں موسیقی کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صلاحیتیں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن دھن ایک ہے اور خوشیاں بے شمار۔
سر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار بھی بیٹے کے ہمراہ پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
