ہومپاکستان،سینیٹر فیصل جاوید سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین منتخب

،سینیٹر فیصل جاوید سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد،سینیٹر فیصل جاوید سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین منتخب ہوگئے ،قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین منتخب ہونے پر سینیٹر فیصل جاوید کو مبارکباد پیش ،قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔چیئرمین منتخب کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔عون عباس، فیصل واوڈا، علی ظفر، فروغ نسیم، مصطفی نواز کھوکھر کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ مولا بخش چانڈیو، انور لال دین، طاہر بزنجو، عرفان الحق صدیقی ،کامران مائیکل، عمر فاروق اور سینیٹر نسیمہ احسان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔