اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیکو کانفرنس میں شریک کے لیے آئے ہوئے تاجکستان ایوان نمائندگان مجلس اولی کے اسپیکر زوکر ذودہ محمد طاہر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پیکو کانفرنس کے کرادر کو فعال بنانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر اسدقیصر نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان ثقافت، تاریخ اور اخوت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پیکو کانفرنس ممبر ممالک میں باہمی تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں پیکو کانفرنس کا انعقاد رکن ممالک کے مابین تعلقات بڑھانے اہم پیشرفت ثابت ہو گی، کشمیری اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر تاجکستانی اسپیکرزوکر ذودہ محمد طاہر نے کہا کہ تاجکستان کے پارلیمانی وفد کے پرتپاک استقبال پر پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کا مشکور ہوں۔اس موقع پر پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔تاجکستانی اسپیکر نے کہا کہ خطے کے ممالک میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہیں، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پیکو ممالک کے مابین مشترک حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کو مزید فعال بنانیکی ضرورت ہے۔
پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
