ہومپاکستانکامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان

اسلام آباد،وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔بدھ کو وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہوگا، دیئے گئے قرض کو آئندہ مالی سال میں ڈبل کریں گے۔کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے کہا کہ انٹرپینیورشپ کا کلچر عام کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پر براہ راست سرمایہ کاری شروع کی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان محض ایک پروگرام نہیں خاموش انقلاب ہے، آہستہ آہستہ تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اب پوری کوشش نوجوانوں کو اوپر اٹھانے پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔