جینیوا،عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی ویکسین سائنو ویک کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سائنوفارم کے بعد یہ دوسری چینی ویکسین ہے جس کی منظوری دی گئی ہے۔لیکن اس اجازت کو ہنگامی استعمال سے مشروط کیا گیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کو کورونا کی مختلف ویکسینز کی ضرورت ہے اورویکسین بنانے والے ادارے کوویکس پروگرام میں شرکت کریں۔ اس سے مختلف ممالک، فنڈز، خریداری کرنے والی ایجنسیوں اور برادریوں کو اعتماد ملے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سائنوویک ویکسین مثر، محفوظ اور تیاری کے تمام عالمی معیار پر پورا اترتی ہے اور یہ 18 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔ سائنوویک ویکسین پر کئے گئے بعض تجربات اور نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین لگوانے والے نصف سے زائدافراد کورونا کی ظاہری علامات سے محفوظ رہے ، جبکہ 100 فیصد افراد کورونا کی شدید علامات اور ہسپتال میں داخل ہونے سے بچ پائے ہیں ۔سائنوویک کمپنی کے مطابق اب تک دنیا میں اس کی 60 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے پہلے ہی استعمال کی جارہی ہے۔عالمی ادارہ صحت اس سے قبل فائزر و بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کے علاوہ موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور اسٹرا زینیکا کے ایمرجنسی میں استعمال کی منظوری دے چکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین کی منظوری دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
