دبئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے 2024سے2031 تک ہونے والے ایونٹس کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آئی سی سی بورڈ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں 2024سے 2031تک کے کلینڈر کا اعلان کیا گیا، آئی سی سی نے ایسوسی ایٹ ٹیموں کے اعتراض پر 50اوورز کے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد دس سے بڑھاکر 14کردی ہے۔چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر آئی سی سی کے کیلنڈر میں شامل کردیا گیا ہے، آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2025 اور 2029 میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا جس میں ٹاپ 8ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق آئندہ 04ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب 20 ٹیمیں شرکت کرینگی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے،5 ٹیموں پر مشتمل چار گروپ تشکیل دیئے جائیں گے،تمام گروپس میں پہلی دو ٹیموں کے درمیان سپر 8 رانڈ کھیلا جائیگا۔آئی سی سی بورڈ نے اگلے دورانیے کے تمام مینز، ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کی میزبانی کیلیے کارروائی کی بھی منظوری دے دی، مینز ایونٹس کے میزبانوں کی سلیکشن کا عمل رواں ماہ شروع ہوگا، حتمی میزبانوں کا فیصلہ ستمبر میں سنایا جائے گا۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا اعلان کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
