کراچی (آئی پی ایس )داکار عمران عباس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈراموں میں لپ اسٹک کا استعمال نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت بھارت اور ترکی میں اپنی پہچان بنانے والے شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل عمران عباس نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ پروگرام کے میزبان نے اداکار سے کہا کہ یہ ناظرین کا سوال ہے، کیا آپ سرخی لگاتے ہیں؟سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ میں سرخی نہیں لگاتا، یہ بات میں آن ائیر کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مرد اداکار بھی ڈراموں میں میک اپ کرتے ہیں جس میں ہلکی سی لپ اسٹک بھی لگائی جاتی ہے تاکہ چہرہ مزید واضح اور دلکش نظر آسکے۔
میں لپ اسٹک نہیں لگاتا،اداکارعمران عباس کا اعتراف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
