لاہور(سب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاس حملیکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی، پولیس کے مطابق ملزمہ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاس میں موجودگی پائی گئی، ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکار ہے، عدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے۔
جناح ہا ئو س حملہ کیس:عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
